اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا کوئی ادھار واپس نہ کرے تو میں اسکو گھر تک واپس چھوڑ کر آتا ہوں. اگر کسی کے پاس پیسے نہیں ہیں تو وہ مجھے ویسے ہی کہہ دے لیکن مجھ سے جھوٹ نہ بولے. فہد مصطفی نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان بہت پسند تیھ اس کے ساتھ کام کرنے کی میری بہت زیادہ خواہش تھی . پانچ پراجیکٹ ہمیں آفر ہوئے کچھ پراجیکٹ میں نے رد کر دئیے کچھ ماہرہ خان نے یوں ہمیںموقع نہ مل سکا لیکن گزشتہ برس ان کے ساتھ فلم قائداعظم زندہ باد کرنے کا موقع ملا تو میں بہت خوش ہوا مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ماہرہ کو میرے ساتھ کام کرکے کتنا اچھا لگا یہ تو وہی بتا سکتی ہیں. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ زندگی میں ناکامی دیکھنا بہت
ضروری ہے جس نے ناکامی نہیں دیکھی اسکو کامیابی کا کیا مزہ آئیگا. فہد مصطفی نے کہا کہ ایک بار بائیک چلانے کی کوشش کی لیکن نہیں چلا سکا . میں نے چھ ماہ بائیک چلا کر دیکھا لیکن محسوس کر لیا کہ میں بائیک والا آدمی نہیں ہوں ، میں بائیک پر ہائی پہ جا رہا تھا اور مجھے نیند آگئی اور میں نے بائیک چلانا چھوڑ دی. مجھے بہت سارے لوگوں نے آگے بڑھنے کا موقع دیا میں ان سب کا شکر گزار ہوں .