”کون بنے گا کروڑ پتی” شو کو ہندوستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. اس کی میزبانی امیتابھ بچن کرتے ہیں اس شو کے 13 سیزن کامیابی سے ختم ہونے کے بعد 14 واں سیزن شروع ہوچکا ہے. کون بنے گا کروڑ پتی کے حالیہ شو میں امیتابھ بچن نے 10 پارٹسیپینٹس کا تعارف کروایا. اس کے بعد ایک پارٹیسیپینٹ سندیپ کمار شرما نے بگ بی سے درخواست کی کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ وہ اپنی اہلیہ پر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا قد بالی ووڈ کے میگا اسٹار جیسا ہے۔ اس دوران بگ بی تھوڑے جھک کر کھڑے ہوئے اور کہا کہ سندیپ کا قد ان سے لمبا ہے۔ایک اور
پارٹیسیپینٹ بیجل ہرش سکھانی جو پیشہ سے ماہر نفسیات ہیں وہ ہاٹ سیٹ پر بیٹھیں انہوں کچھ نفسیاتی مسائل پر تھوڑی بات کی.شو میں ان کے شوہر، والدہ اور ساس ان کے ساتھ تھے۔ گیم کھیلتے ہوئے بگ بی نے ان سے پوچھا کہ وہ کہیں اور کیوں دیکھ رہی ہیں۔ پارٹیسیپینٹ خاتون نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں جس کے بعد بگ بی اپنی سیٹ سے اٹھے اور ان کے شوہر کو ہاٹ سیٹ پر بیٹھنے کو کہا۔انہوں مزید گھوم پھر کر حاضرین سے مذاق میں کہا کہ وہ اس طرح نہیں کھیل سکتے. پارٹیسپینٹ خاتون بیجل نے پھر کہا "جب آپ سوال پوچھتے ہیں تو ڈر لگتا ہے۔” بگ بی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "اگر میں سوال نہیں پوچھوں گا تو ہم گیم کیسے کھیلیں گے؟.