وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں وفاقی وزراء ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اجلاس میں شریک ہوئے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اجلاس میں شریک ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے،
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء کو اجلاس میں خوش آمدیدکہتاہوں.پاکستان نے سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں.سلامتی کونسل میں ہماری ذمہ داریاں دوسال کے لیےہیں.پاکستان اقوام متحد ہ کے چارٹرپرعملدرآمد کے لیے بھرپورکرداراداکرے گا.پاکستان عالمی امن کے لیے اپناسفارتی کرداراحسن طریقے سے نبھائے گا. سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کیلئے نائب وزیراعظم اورانکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے.
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن مذموم مقاصد کے لیے گھات لگائے بیٹھاہے.خیبرپختونخوا میں خارجی گھس بیٹھیے ملک کے امن کے دشمن ہیں.دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے پولیس کی تربیت اور استعداد کارمیں اضافہ کرناہوگا.دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیں جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہوگا.سرحد پار سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں.سرحدپارسے ہونے والی کارروائیوں کا منہ توڑجواب دیاہے اور دینگے.پاکستان کے اندردشمنوں کے سہولت کارموجودہیں.دشمن کے سہولت کارپاکستان کونقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں.خیبرپختونخوا،بلوچستان میں دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کارروائیوں میں مصروف ہے.ہمیں معلوم ہے کہ ملک دشمنوں کو کون کون سے ممالک سہولت فراہم کررہے ہیں.ملک کے کونے کونے میں امن وامان کی صورت حال کو ہرصورت یقینی بناناہے.فتنہ الخوارج کامکمل صفایاکرنے کا وقت آچکاہے.دہشتگردی کیخلاف صوبے،وفا ق اوراداروں کے ساتھ ملکرمربوط لائحہ عمل تشکیل دیں.قومی مفاد کو ذاتی مفادپر مقدم رکھنے سے ہی مسائل حل ہوں گے ، صوبے، وفاق اور دفاعی ادارے مل کر مربوط منصوبہ بنائیں جس میں پاکستان کی بہتری اور خوشحالی ہو، بطور وزیراعظم میری کوئی لائیکس اور ڈس لائیکس نہیں، مجھے سو فیصد یقین ہے کہ تمام معزز ممبران کی یہی سوچ رکھتے ہیں، ہم اس کو عملی جامہ پہنائیں تو پھر کوئی مشکل مشکل نہیں رہے گی۔
صوبے اور وفاق سوشل میڈیاپرہونے والے پروپیگنڈےکی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کیخلاف زہراگلاجارہاہے.ملک دشمن ایجنٹس باہربیٹھ کر پاکستان کیخلاف سوشل میڈیاپروپیگنڈا کررہے ہیں.سوشل میڈیاپرحقائق کو مسخ کرکے مذموم پروپیگنڈا کیاجارہاہے.سوشل میڈیاپرپاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈے کو روکناہے.صوبے اور وفاق سوشل میڈیاپرہونے والے پروپیگنڈےکی روک تھام کیلئے اپناکرداراداکریں.پاکستان کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والےوطن کے سپوت ہیں.پاکستان کیلئے سکیورٹی اداروں کے افسران اورجوان دن رات قربانیاں دےرہے ہیں.اتحادواتفاق سے دہشت گردی کے فتنے کاخاتمہ کریں گے.ہمارے جوانوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی.ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرناہم سب کا فرض ہے ،
پاکستان میں وائس آف امریکہ کی غیرقانونی کاروائیاں،منافقت بے نقاب
معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9 مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عظمی بخاری