کوشش ہے کہ صحت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں،قائم مقام صدر

صحت کی سہولیات تک عوام کی رسائی یقینی بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا-
yousaf

اسلام آباد: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے صحت عامہ سے متعلق عالمی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی صحت عامہ کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے،-

باغی ٹی وی: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا آنیوالی نسل کوطبی شعبے میں ہنرمند بنانے میں کلیدی کردار ہے، ہیلتھ سروسز اکیڈمی ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کیلئےعملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،صحت عامہ کی سہولیات کی بہتر ی اورتکنیکی تربیت سے قومی سطح پر استفادہ کیا جا سکے گا-

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات کیساتھ صحت مند ماحول کی فراہمی ضروری ہے، صحت عامہ کےوژن کیلئے طبی شعبے کے تربیت یافتہ افراد نمایا ں کردار ادا کر سکتے ہیں ، تمام شہریوں کو یکساں، سستی و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، بنیادی طبی سہولیات ان لوگوں تک پہنچناضروری ہے جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہے-

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ماضی میں بطوروزیراعظم دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی، کوشش ہے کہ صحت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں،شعبہ صحت میں جدت، سرمایہ کاری اور تحقیق کی حوصلہ افزائی ترجیحات ہیں ،عالمی کانفرنس صحت کے شعبے سے وابستہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر پلیٹ فارم ہے،صحت کی سہولیات تک عوام کی رسائی یقینی بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا-

Comments are closed.