کوشش ہے عوام کو غربت سے نکالیں،2021 ترقی کا سال، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتوں کے قیام کے لیے اقدامات کیے گئے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں معاونت پر چینی حکومت کےمشکور ہیں،چین نے 70 کروڑ لوگوں کو 35سال میں غربت سے نکالا جو مثالی اقدام ہے،چین کی ترقی کی مثال دنیابھر کے لیے موجود ہے،ویتنام سے لیکر دنیا بھر میں چینی صنعتوں کا راج ہے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے برآمد ت بڑھانے کی کوشش نہیں کی اور درآمدات پر توجہ دی،صنعتی طور پر مضبوط ہونے کےلیے چین سے شراکت داری ضروری ہے،ہم نے اسپیشل اکنامک زونز بنائے ہیں،کوشش ہے عوام کو غربت سے باہر نکالے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی ترقی کا ماڈل پاکستان کیلئے بہت موزوں ہے، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالیں، ایکسپورٹ میں ترقی کیلئے چین سے مدد لیں گے،سی پیک کے اگلے حصے میں زراعت بھی شامل ہے، پاکستان زرعی ملک ہے کوشش ہےپیداوار میں اضافہ کیاجائے، پاکستان کورونا سے بہترین طریقے سے نمٹ کر باہر آیا جس پر اللہ کا مشکورہوں،کورونا کے دوران امریکا جیسے ملک میں لوگوں کے ہاتھ پھیل گئے تھے،کورونا میں ہم نے کامیابی سے اقدامات کیے، لوگوں کو بھوک سےبچایا،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 2021 وہ سال ہوگا جس میں ہم ترقی کریں گے،ہم ہرقسم کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں،پاکستان صحیح سمت میں جارہا ہے ،دنیا بھرمیں ہیلتھ انشورنس کی کمی ہے لیکن پاکستان نے صحت کے حوالے سے بہترین اقدام کیا،کورونا میں احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کی مالی امداد کی گئی،احساس پروگرام کےتحت نیا پروگرام شروع کررہےکہ کوئی بھوکا نہ سوئے،