کوٹ ادو: کباڑ کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق
کوٹ ادو(باغی ٹی وی رپورٹ) کباڑ کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق
تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے قصبہ گرمانی میں ایک کباڑ کی دکان میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والا 31 سالہ محمد وسیم جاں بحق ہوگیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم اسکواڈ، فرانزک ٹیم اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ محمد وسیم دھماکے سے پہلے کچرے کی چھانٹی میں مصروف تھا کہ اچانک یہ واقعہ پیش آیا۔
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، اور دھماکے کی آواز سنتے ہی بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔