کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی (تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)چوٹی زیریں میں منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار

چوٹی زیریں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او ملک حمید اللہ کھلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم کو 110 لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ دو افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر حراست میں لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ملک حمید اللہ کھلنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

علاقے کے مکینوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں امن و امان کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر فراہم کریں۔

Shares: