میپکو فیڈر کوٹ ہیبت کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے

کوٹ ہیبت،باغی ٹی وی ( نامہ نگار شاہد خان ) میپکو فیڈر کوٹ ہیبت کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے اس فیڈر کے زیراستعمال علاقوں میں دو دن تک بجلی بحال نہ ہو سکی کوٹ ہیبت فیڈر سے بجلی زیادہ تر زرعی علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے لیکن میپکو نے شہر کے کچھ علاقے بھی کوٹ ہیبت میں ایڈ کئے ہوئے ہیں ان میں اہم علاقہ عبداللہ ٹاؤن کالونی ہے جو کہ سٹی ایریا میں ہے یہاں کی عوام اس فیڈر کی ناقص کارکردگی سے بہت پریشان ہے اس فیڈر کی بجلی زیادہ تر شعبہ زراعت میں استعمال کی جاتی ہے زراعت میں استعمال ہونے والے ٹیوب ویلز کی وجہ سے بجلی کے وولٹیج کم اور زیادہ ہوتے رہتے ہیں بجلی کے وولٹیج کم اور زیادہ ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کی گھریلو اشیا کا بہت نقصان ہوتا رہتا ہے اور بارشوں کی وجہ سے اس فیڈر کی بجلی ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ تک بحال نہیں ہو پاتی اس علاقے کی عوام بجلی کے اس مسائل سے کافی عرصے سے پریشان ہے اہل علاقہ نے کافی مرتبہ مقامی ایم این اے ایم پی اے سے اس بات کی شکایت کی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی پازیٹیو رسپانس نہیں ملا ہماری موجودہ گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ اس علاقے میں بجلی کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے

Leave a reply