حافظ آباد کے علاقے کوٹ اسحاق میں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو کر لیا۔ متاثرین کے مطابق انہوں نے متعدد بار ریسکیو اداروں اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی، مگر کوئی مدد نہ پہنچ سکا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پانچ سے چھ افراد کو اس وقت ریسکیو کیا گیا جب پانی گردنوں تک پہنچ چکا تھا، بعدازاں انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
اس موقع پر محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد اور ناصر بٹ بھی ریسکیو ٹیم کے ہمراہ موجود تھے، جو متاثرین کو فوری امداد اور سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔