کوٹ مبارک : ہزاروں نفوس پر مشتمل کئی بستیوں کی رابطہ سڑک پختہ نہ ہوسکی،عوام مشکلات کا شکار

اس سڑک پر اپنی مدد آپ کے تحت غلام فرید ،حسین عمرانی و بھائی ،جلال بہارانی،یاسین قلندرانی ، محمد عمر کرمانی و دیگر نے سڑک پر مٹی کی ٹرالیاں ڈلوارہے ہیں اور راستہ بنا رہے ہیں

کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم )ہزاروں نفوس پر مشتمل کئی بستیوں کی رابطہ سڑک پختہ نہ ہوسکی،عوام مشکلات کا شکار
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے براستہ باڑہ ،سے مغرب ریلوے لائن تک کئی بستیوں کی رابطہ سڑک جو کہ آج بھی کچی ہے جو آج تک پختہ نہیں ہوسکی دن رات اس سڑک پر ٹریفک اور لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے

بارش کے دنوں اور دھان کی فصل کے دوران سڑک پر پانی کھڑا ہوجاتا اور ساتھ ہی کیچڑ بن جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنا ناممکن ہوجاتا ہے سیکڑوں بچے اور بچیاں سکول و مدرسہ جبکہ مریضوں اور عام شہریوں کو شہر آنے جانے میں بہت ہی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،

اس سڑک پر اپنی مدد آپ کے تحت غلام فرید ،حسین عمرانی و بھائی ،جلال بہارانی،یاسین قلندرانی ، محمد عمر کرمانی و دیگر نے سڑک پر مٹی کی ٹرالیاں ڈلوارہے ہیں اور راستہ بنا رہے ہیں کمشنر ڈیرہ غازی اور وزیر اعلی پنجاب سے گزارش اس روڈ کو بنوایا جائے۔ .

Leave a reply