کوٹ چھٹہ:جھوک اترا میں نوعمر لڑکے کے ساتھ بدفعلی، دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
کوٹ چھٹہ(باغی ٹی وی،تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)کوٹ کے نواحی علاقے جھوک اترا میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ لڑکے کی والدہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکا محمد فیضان جو اڈا ہزارہ پر درزی کے کام سے وابستہ ہے نے اپنی والدہ تاج بی بی کے ساتھ تھانے میں تحریری درخواست جمع کرائی۔
متاثرہ کی والدہ کے مطابق مورخہ 2 دسمبر 2024 کو محمد اسلم ولد پیر بخش اور مزمل ولد اعجاز حسین نے محمد فیضان کو بہانے سے اپنی دکان کے عقب میں لے جا کر زیادتی کی۔ محمد اسلم نے مبینہ طور پر پہلے بدفعلی کی جبکہ مزمل اس دوران ویڈیو بناتا رہا۔ بعد ازاں مزمل نے بھی زیادتی کی۔ ملزمان نے متاثرہ کو دھمکایا کہ اگر کسی کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
تھانہ جھوک اتر ا پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ کو میڈیکل معائنے کے لیے کوٹ چھٹہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بھیجا گیا۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 292 اور 375 اےکے تحت درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔