کوٹ مبارک: اللہ اور رسول کی فرمانبرداری کرنا ہی اصل دین ہے، صاحبزادہ احمد حسن

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم): ولی ابن ولی سلطان العارفین، قیوم زماں صاحبزادہ پیر احمد حسن سجادہ نشین سواگ شریف لیہ کا سالانہ دورہ جاری ہے۔ اس دوران انہوں نے کالا کالونی، پیرعادل، موضع مریٹہ، گرمانی ڈیرہ شہر سمیت مختلف مقامات پر منعقدہ پروگراموں میں مریدین اور عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور رسول کی فرمانبرداری کرنا ہی اصل دین ہے۔

اولیاء اللہ کی صحبت سے دنیا و آخرت کی کامیابی ملتی ہے۔ نیک اور اچھے کام، نماز قائم کرنا اور انسانیت سے حسن سلوک ہی راہ نجات ہے۔ اولیاء اللہ وصالحین سے فیض پانا اور آگے منتقل کرنا ہی اہم کام ہے۔ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہمیں اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے۔

اس موقع پر خلیفہ مجاز پیر عبدالحمید سواگی، محمد نواز، حاجی دوست محمد، چوہدری احمد صوفی رمضا باروی، محمد بخش حملانی، حاجی بشیر، خلیل گرمانی، خادم حسین، محمد شریف رضوی، حفیظ جندانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کثیر تعداد میں مریدین اور عقیدت مند بھی موجود تھے۔

Leave a reply