کوٹ مبارک:محرم الحرام ،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،حماد نبی

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار امداداللہ تھہیم)ڈی ایس اپی صدر سرکل حماد نبی اور ایس ایچ او کوٹ مبارک ارشد سیال نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس موبائل ،ایلیٹ فورس و دیگر خفیہ ادارے اور سیکیورٹی ادارے بھی متحرک ہیں ۔

خاص کر پیر عادل ،لاڈن شہر ،شاہ صدر دین ، کالا شہر ،شادن لنڈ ،یارو کھوسہ وغیرہ میں انتظامات مکمل ہیں ۔کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کہ اجازت نہیں ہے ۔جہاں پر مجالس ،جلوس یا دیگر تقریبا منعقد ہونگے ان کی فول پروف سیکیورٹی ہوگی جبکہ روڈز و دیگر مقامات پر چیکنگ کے انتظامات بھی ہے ۔

شہریوں سے التماس ہے کہ ہم سب مسلمان ہیں اور یہ دن شہدائے کربلا ،اہل بیت اور اللہ کے نبی کی آل کی قربانیوں کو خروج تحسین پیش کرنا اور ظلم و جبر کے خلاف برسرپیکار رہ کر اپنے دین کی سربلندی اور بقا کے لیےکربلا کا واقعہ ہوا۔

اہل بیت نے اللہ کے دین اور نبی کی پیروی کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔

ہمیں عقیدت و احترام سے یہ ایام منانے چاہیں اور تفرقہ بازی اور دہشت گردی کے خلاف مل جل کر لڑنا چاہیے ۔ کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں تو فورا ہم سے یا پولیس لائن کے نمبر پر رابطہ کریں اور پاکستان کا اچھی شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

Leave a reply