کوٹ مبارک:مقامی صحافی امداداللہ تھہیم کا موٹرسائیکل ہنڈا 125 دکان کے باہر سے چوری

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار ) مقامی صحافی امداداللہ تھہیم کا موٹرسائیکل ہنڈا 125 دکان کے باہر سے چوری

تفصیل کے مطابق حدود تھانہ کوٹ مبارک نزد حبیب بینک کے قریب سے مقامی صحافی امداد اللہ تھہیم کا ہنڈاموٹرسائیکل 125 ڈی جی این 331 دکان کے باہر سے چوری ہو گیا ہے ۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ۔

ایس ایچ او نے یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ جلد ہی موٹرسائیکل چور کوڈھونڈ لیا جائے گا اور موٹرسائیکل کی واپسی کرائی جائے گی

انہوں نے کہا کہ صحافی عوام کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں انتظامیہ اور صحافت ملکر ہی جرائم کا خاتمہ کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں

یہ بات انہوں امداداللہ تھہیم صحافی چوہدری احمدبخش ،محمد شریف رضوی ، حفیظ جھگیل سے ملاقات میں کہی.

Leave a reply