کوٹ مبارک: یاروکھوسہ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ,مقام اہلبیت اور ذکرشہادت امام حسین کانفرنس منعقد ہوئی

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(امداداللہ تھہیم) یاروکھوسہ میں جامعہ انوار القرآن میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ،مقام اہلبیت اور ذکرشہادت امام حسین علیہ سلام کانفرنس منعقد ہوئی. کانفرنس کی صدارت حضرت علامہ عبدالرحمن نقشبندی نے کی اور بطور مہمان خصوصی پیر طریقت حضرت ڈاکٹرشوکت محمود نقشبندی نے شرکت کی.

کانفرنس میں علامہ مولانا پیر پروفیسر عبدالقدوس درانی فاضل منہاج یونیورسٹی اور ہیڈاف اسلامک ایجوکیشن ورچوئل یونیورسٹی اسلام آباد نے خصوصی خطاب فرمایا.انہوں نے کہا کہ شہادت حسین اصل میں حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت کے ایک باب کی تکمیل ہے. آپ کی شہادت سے دین اسلام کو ایک نئی زندگی ملی. آج ہر جگہ حسین کے نام لیوا توموجود ہیں. لیکن یزیداوراس کی نسل کا نام ونشان تک نہیں.

حضورﷺکافرمان الحسین منی وانامن الحسین کی سمجھ واقعہ کربلا کے بعد آتی ہے. کربلا سے پہلے حسین مجھ سے تھا. لیکن کربلا کے بعدمیں حسین سے ہوں. یعنی حسین کی وجہ سے دین قیامت تک زندہ رہے گا. یزید نے امام حسین علیہ سلام کو شہید کرکے حضورنبی اکرم کو اذیت دی اور جس نے حضور کو اذیت دی گویا اس نے اللہ کو اذیت دی. اہلبیت سے محبت اور مودت ہماراایمان ہے. اگر اہلبیت سے محبت نہیں تو ہمارا اسلام سے کوئی تعلق نہیں.

حضورنﷺے فرمایا میں دوچیزیں چھوڑکے جارہاہوں ایک قرآن اودوسرا اہلبیت جو ان کادامن پکڑے رہے گا وہی کامیاب ہوگا.حسن اورحسین علیہ سلام نوجوانان اہل جنت کے سردار ہیں. شہادت حسین کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کو اسلام کے مطابق بسرکریں.

کانفرنس سے عرفان الحق نقشبندی ، علامہ محمد خان باروی،عبدالعزیز،محمد بخش سعیدی، اوردیگر مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا. ریاض احمدخان علیانی صدپاکستان عوامی تحریک ڈیرہ غازی خان اور قاری سراج احمد سرپرست تحریک منہاج القرآن یارو ، حافظ محمد عارف صدر تحریک یارو، محمد اعجاز کوارڈینٹر فہم دین، منظور احمد، جعفر حسین، محمد شریف رضوی، خواجہ جاوید، سردارعبدالغفورخان اورچوہدری احمد بخش,سید صفدر شاہ،مولانااستاد علما حافظ غلام رسول بڈھیانی، ذوالفقار علی کلرک ، شاہد مولانا عبدالحکیم نے خصوصی شرکت کی.

تحریک منہاج القرآن یارو کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ سلام کی اس عظیم الشان کانفرنس میں کثیرتعداد میں علماء کرام اور عوام الناس نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا مدثر لنگاہ نے انجام دیئے.

Leave a reply