کوٹری پولیس کی نشے کا کاروبار کرنے والوں کےخلاف کارروائی

نوری آباد،باغی ٹی وی ٰ(نامہ نگاراللہ وسایاپالاری)کوٹری پولیس نے نشے کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

تازہ ترین کارروائی میں ایس ایچ او کوٹری انسپیکٹر آغا ارسلان پٹھان کی زیرِ قیادت پولیس ٹیم نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 65 گرام آئس برآمد کی ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت غلام علی ولد غلام نبی لنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کوٹری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply