پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خیبر پختونخوا ،گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، باجوڑ، بونیر، مینگورہ، سوات،گلگت،سکردو میں 10 ہزار سے زائد خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے
مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 10 دنوں میں تین لاکھ سے زائد افراد میں پکا پکایاکھانا تقسیم کیاگیا ہے،مرکزی مسلم لیگ کی 32میڈیکل ٹیمیں،250ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف خدمت میں مصروف ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے 450 میڈیکل کیمپوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا چکا ہے،سیلاب متاثرین میں 10 ہزار سے زائد بستر،دو ہزار مچھر دانیاں، چار ہزار گھروں میں برتن تقسیم کئے گئے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے 850 سے زائد گھروں کا ملبہ صاف کر دیا گیا،مرکزی مسلم لیگ نے گھروں کی صفائی کیلیے مرکزی مسلم لیگ نے 2000 بیلچے،1000 ہاتھ ٹرالی تقسیم کر دی،سیلاب متاثرین کو صاف پانی کی فراہمی کا عمل جاری،روزانہ دو ٹینکر،5000پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں، مرکزی مسلم لیگ نے شہید مساجد،مکانات کی تعمیر کا آغاز کر دیا، گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی ٹیمیں پہنچیں اور کوئی مددکو نہ آیا،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم گلگت میں موجود،متاثرین میں راشن،امدادی سامان تقسیم کیا، لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،فیصل آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ و دیگر شہروں کے رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے دو ہزار سے زائد رضاکار گھروں سے کیچڑ نکالنے،امدادی کاموں میں مصروف ہیں، ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا کہنا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے گھروں کے نقصان کا سروے جاری،گھر تعمیر کریں گے