خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین کے حلف نہ لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکیل شاہ خاورر نے کہا کہ کسی عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کیا،
0
82
election commision

پشاور: الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان سے حلف نہ لینے کا معاملہ،نو منتخب خواتین و غیر مسلم ارکان خیبرپختونخواہ اسمبلی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے-

با غی ٹی وی : چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کی نو منتخب ارکان اسمبلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،نو منتخب خواتین و غیر مسلم ارکان خیبرپختون خواہ اسمبلی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،سیکرٹری خیبرپختون خواہ اسمبلی کا نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے-

وکیل شاہ خاور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چار مارچ کو خواتین ارکان اسمبلی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے،اسپیکر خیبرپختون خواہ اسمبلی کو اجلاس بلا کر ارکان سے حلف لینا چاہئیے تھا،اسپیکر خیبرپختون خواہ اسمبلی آئینی و قانونی طور پر اجلاس بلانے اور حلف لینے کے پابند ہیں،جب تک حلف نہ لیا جائے تب تک خیبرپختون خواہ میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے جائیں-

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 9 مئی کیسی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور …

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ یہ بتائیں الیکشن کمیشن کس طرح اسپیکر خیبرپختون خواہ اسمبلی کو ہدایات جاری کر سکتا ہے،جس پر وکیل شاہ خاور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 4 مارچ کو مخصوص نشستوں پر خواتین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو اجلاس بلا کر نومنتخب ارکان سے حلف لینا چاہیے تھا، گورنر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس بلایا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سمری کے بغیر گورنر نے اسمبلی کا اجلاس بلایا-

وکیل شاہ خاورر نے کہا کہ کسی عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کیا، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی قانون کے تحت ارکان کا حلف لینے کے پابند ہیں، نومنتخب ارکان کے حلف تک سینیٹ الیکشن ملتوی کیے جائیں-

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا اسمبلی کی کاروائی میں مداخلت کرسکتا ہے؟ کیا الیکشن کمیشن سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو احکامات جاری کرسکتا ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ارکان کے حلف کے معاملے تک الیکشن کمیشن اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت کرسکتا ہے-

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات

ممبر نثار درانی نے پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی احکامات دے سکتا ہے؟ جس پر کہا کہ ڈی جی لاء الیکشن میں الیکشن کمیشن حلف لینے کیلئے سپیکر کو احکامات بھی دے سکتا ہے، نومنتخب ارکان کے حلف نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن ملتوی کر سکتا ہے- بعد ازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین کے حلف نہ لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا-

امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، 7 مزدور اور گاڑیاں …

Leave a reply