خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، صوبائی وزیر صحت

پشاور سٹی کونسل کے میئر حاجی زبیر علی نے بھی خطاب کیا اور امدادی سامان بھیجنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا
pmln

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لیکر پشاور پہنچے-

باغی ٹی وی : بارش، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 6 ٹرک سے زائد کا امدادی سامان سٹی کونسل پشاور کے میئر جاجی زبیر علی کے حوالہ کیا، پشاور میئر ہاؤس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے امدادی سامان لیکر حاضر ہوا ہوں-

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمارے قائدین میاں نوازشریف، مریم نواز شریف خیبر پختونخوا کی عوام سے بہت پیار، محبت کرتے ہیں، مصیبت، تکلیف کی گھڑی میں پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں، خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی-

خواجہ عمران نذیر نے بارش سے متاثرین میں راشن، دیگر امدادی سامان تقسیم کیا، بارش سے متاثرہ افراد نے امدادی سامان ملنے پر میاں نواز شریف، مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا،صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے سٹی کونسل پشاور کے اراکین سے بھی خطاب کیا کہا کہ پشاور سٹی کونسل کے میئر کی درخواست پر فیلڈ ہسپتالوں کو ایک ہفتہ کے لئے پشاور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے-

میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کل رات تک فیلڈ ہسپتال پشاور پہنچ جائیں گے، ادویات، ٹیسٹس، ڈاکٹرز کی ٹیمیں ہمراہ ہوں گی، پشاور میں ہمارے فیلڈ ہسپتال خیبر پختونخوا کے عوام کو جدید طبی سہولیات مفت فراہم کریں گی، اس موقع پر پشاور سٹی کونسل کے میئر حاجی زبیر علی نے بھی خطاب کیا اور امدادی سامان بھیجنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا، پشاور سٹی کونسل کے میئر نے خواجہ عمران نذیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی-

مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

پشاور سٹی کونسل نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سابق ایم پی اے عمران صدیق بھٹی کو روایتی پگڑیاں پہنائیں، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عرفان، رانا عمران، سیف الدین، ڈاکٹر شاہجہان صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ، سٹی کونسل پشاور کے مئیر، ڈپٹی میئر، اراکین، بلدیاتی نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی-

پی سی بی چئیر مین محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں …

Comments are closed.