خیبر پختونخوا و بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں
دو بیست و پنجہ کے علاقے میں سرکاری سپلائی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایک کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کا دعویٰ کیا مگر حکام نے اسے پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
کلاتھک میں ایک مواصلاتی ٹاور دھماکے کا نشانہ بنا، جس سے ٹاور کو نقصان پہنچا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار غریب نواز فائرنگ کے ایک واقعے میں شہید ہو گیا۔ نامعلوم حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے گریشہ میں انسداد دہشت گردی کے تحت سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا۔ متعدد مشتبہ افراد کو مجموعی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔جھاو اور کوہرو سمیت قریبی علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
قبائلی اضلاع میں شدت پسندوں کے خلاف عوامی مزاحمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تراہ کے عوام نے کھل کر اعلان کیا ہے کہ وہ مزید تشدد برداشت نہیں کریں گے۔ اس سے قبل لکی مروت میں گرینڈ جرگہ نے اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔
مہمند،الینگار میں سکیورٹی فورسز نے ایک آئی بی او کے دوران آٹھ سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ چار سے زائد دہشت گرد زخمی ہوئے۔ٹانک،ہورس پولیس اسٹیشن لقمان شہید پر کواد کاپٹر کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ گرینیڈ اسٹیشن کے اندر گرایا گیا لیکن وہ پھٹ نہ سکا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
میر علی، شمالی وزیرستان،عیسوری میں پرانے بارودی مواد کے پھٹنے سے دس بچے زخمی ہو گئے۔ بچے ایک غیر پھٹا بم کھیلتے ہوئے چھیڑ بیٹھے تھے۔کالایا، اورکزئی زیریں،ڈی پی او کی زیر صدارت ایک جرگے میں فیروز خیل کے علاقوں میں شدت پسندوں کی ممکنہ موجودگی پر غور کیا گیا۔ پسکی میں چیک پوسٹ کے قیام کی فوری منظوری دے دی گئی۔تورغر پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔باجوڑ (سلارزئی)،گزشتہ روز اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کی لاشیں جنگل سے مل گئیں۔ پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی ایچ کیو اسپتال بٹگرام کے مرکزی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل نیاز علی شملائی کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔








