9 مئی واقعات: خیبرپختونخوا کابینہ کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری

جوڈیشل کمیشن 9 مئی کے واقعات کی مکمل تحقیقات کرے گا
0
54
ali amin

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے 9مئی سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بارہا 9 مئی سانحے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیااب خیبرپختونخوا کابینہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن 9 مئی کے واقعات کی مکمل تحقیقات کرے گا، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے بعد 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا-

واضح رہے کہ 9مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، اس پر بھی دھاوا بولا اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھااس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی میں ملوث 1900 مشتعل مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ۔

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن

کے الیکٹرک نے 7 سال کیلئے فی یونٹ ٹیرف میں 10 روپے کا اضافہ مانگ …

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Leave a reply