پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کےلیے ثریا بی بی کا نام فائنل کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : پشاور سے پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں خاتون کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے، ثریا بی بی پی کے ون چترال سے جنرل نشست پر کامیاب ہوئیں، ثریا بی بی تحریک انصاف مالاکنڈ خواتین ونگ کی نائب صدر اور سوشل ورکر بھی ہیں، ثریا بی بی نے عمرانیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے،اس سے پہلے مہر تاج روغانی بھی ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی رہ چکی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینےکا فیصلہ کرلیا،علی امین گنڈاپور نےسنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے-
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں، علی امین گنڈ اپور اس وقت آزاد امیدوار ہیں اور وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیرکسی پارٹی اور آزاد حیثیت سے لڑیں گے،علی امین گنڈاپور نے انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدارت کیلئے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں اور سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کےبعد وہ انٹراپارٹی الیکشن نہیں لڑسکتے۔








