وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کے انکار کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان حکومت کو دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی اپیل کی تھی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے انکار کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی، بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو تقویت ملے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ٹویٹ کا جواب دیدیا۔سرفراز بگٹی نے ٹویٹ میں درخواست کی تھی کہ بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، خیبرپختونخوا انکاری ہے تو گاڑیاں حکومت بلوچستان کو منتقل کردی جائیں۔

Shares: