سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرآئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے۔

سپریم کورٹ میں سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسلام آباد کے سکولوں کے بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جارہی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام صوبوں کو وفاقی کے ساتھ ملکر اس پر حکمت عملی اپنانی ہوگی،وکیل سلمان اکرم نے کہاکہ پنجاب اور وفاق کی جانب سے جواب جمع کرائے جا چکے ،مجھے ابھی جوابات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بڑا تفصیلی جواب جمع کرایا ہے، عدالت نے خیبرپختونخوا کی جانب سے نمائندگی نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ مسئلہ ہے، وہ موجود ہی نہیں،عدالت نے تمام صوبوں کے جوابات کی کاپیاں درخواستگزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام سیکرٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

Shares: