خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے اعداد و شمار جاری

افغان مہاجرین کے کاروبار اور جائیداد سے متعلق کوئی مستند معلومات موجود نہیں ہیں
pakistan

پشاور: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔

باغی ٹی وی: دستاویز کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 56 ہزار 720 افغان مقیم ہیں، بندوبستی اضلاع میں 2 لاکھ 85 ہزار 608 جب کہ 22 ہزار 39 افغان قبائلی اضلاع میں موجود ہیں،خیبر پختونخوا میں مقیم 6 لاکھ 48 ہزار 968 افغان مہاجرین کے پاس رجسٹریشن کارڈ موجود ہے جبکہ 105 افغان مہاجرین مساجد میں پیش امام ہیں-

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار 911 افغان مہاجرین کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا گیا جب کہ 597 افغان نے غیر قانونی طور پر پاکستان کی قومی شناخت کارڈ بنانے کی بھی تصدیق کی جنہیں فوری منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی رواں سال 1 لاکھ 16 ہزار 418 افغان کو ویزے جاری کئے گئے ہیں تاہم افغان مہاجرین کے کاروبار اور جائیداد سے متعلق کوئی مستند معلومات موجود نہیں ہیں۔

لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

واضح رہے کہ حکومت نے غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو 27 روز میں پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے،غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہےپاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس رہائشی دستاویزات نہیں،‍‍ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 13 لاکھ غیرقانونی تارکینِ وطن رہائشی ہیں، 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی ایوان صدر میں ہوئی. محمود مولوی کا دعویٰ

ایک انٹرویو میں آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے خودکش حملوں میں 75 فیصد خودکش حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس سے پتہ ان کے افغان شہری ہونے کا پتہ چلا ، علی مسجد، باڑہ، ہنگو، باجوڑ اور پولیس لائنز کے خودکش حملہ آور بھی افغانی تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھتے میں ملوث مقامی اور افغانی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے اقدامات کی وجہ سے بھتے کی کالز میں کمی آئی ہے، بھتے کی کالز میں افغان سمز استعمال کی جاتی ہیں رواں سال بھتے کے 76 کیسز رپورٹ ہوئے، 49 کیسز کا سراغ لگایا گیا، چترال، مہمند اور باجوڑ سے بھتہ خور پکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک گروہ سے گٹھ جوڑ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کے ساتھ مجرموں والا سلوک کیا گیا، دونوں پولیس اہلکاروں پر مقدمات درج کر کے محکمۂ انسداد دہشتگردی کے حوالے کر دیا، ضم اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاتر قائم کر کے ایس پی رینگ کے افسران بٹھا دیئے ہیں۔

Comments are closed.