رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی آپریشن کے حمایتی ہیں نہ کرنے دیں گے۔ اور نہ ہی اسے کرنے دیں گے، اس معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کروں گا ، خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے، صرف تین گھنٹے بجلی دی جاتی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کا مشن ہے کہ ہم ان کو چین سے نہیں جینے دیں گے، پارلیمنٹ سے پہلے بھی قبائلی مشیران سے مشورہ کیا جائے تب ہی کوئی آپریشن کامیاب ہوگا۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھاکہ قانون اور آئین کی جنگ ہم سب نے لڑنی ہے ،ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے،سب کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،آج بھی مولانا فضل الرحمان سے بات کی اور ہم نے الائنس بنایا ہے۔رہنما تحریک انصاف کا وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے قبائلی عوام کے لیے جو اعلان کیا ہے اس میں سے بجلی کی مد میں ریلیف دیا جائے۔دریں اثنا جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی ملاقات قومی اسمبلی میں اپوزیشن لابی میں ہوئی، ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
Shares:








