خیبرپختونخوا: 2025 میں دہشت گردی کے 1,588 واقعات، 502 افراد شہید, سی ٹی ڈی رپورٹ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سال 2025 کے دوران دہشت گردی کے مجموعی طور پر 1,588 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت 502 افراد شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عام شہریوں میں 223 افراد شہید اور 570 زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کے 137 اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے 124 اہلکار شہید اور 244 زخمی ہوئے، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18 اہلکار شہید ہوئے۔

مختلف کارروائیوں کے دوران 348 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، اضلاع کے لحاظ سے سب سے زیادہ 394 واقعات بنوں ریجن میں رپورٹ ہوئے، جہاں 54 عام شہری شہید اور 125 زخمی، جبکہ 41 پولیس اہلکار شہید اور 89 زخمی ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 152 مقدمات درج ہوئے، جن میں کارروائیوں کے دوران 137 دہشت گرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں 181 اور جنوبی وزیرستان میں 103 واقعات رپورٹ ہوئے، جہاں عام شہریوں کی شہادتیں بالترتیب 38 اور 39 جبکہ زخمی افراد 182 اور 86 رہے۔

Shares: