پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختون خوا کی قیادت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کسی صورت نہیں چھوڑیں گےملک میں معاشی بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال سنگین ہے۔ اس وقت گرینڈ مذاکرات کی اشد ضرورت ہے، ہمیں ملک کا سوچنا ہوگا۔
عمران خان کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،شرجیل میمن
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جلد حکومتی ارکان سے بات چیت کرکے ملک اور قوم کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے امید ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ دفاع کے جذبےکو اقتدار کے بھوکے سیاستدان چیلنج کر رہے ہیں، نواز شریف نے جو کہا اس کی تائید کرتا ہوں، عمران خان اب دفاعی طور پر ملک کو کمزورکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے، رانا ثنااللہ نے جو کہا وہ سو فیصد درست ہے، 14 ماہ میں جو غلطیاں کی ہیں وہ خودکی ہیں، مزید لوگ بھی اسےچھوڑیں گے، مذاکراتی ٹیم بنائی ہےاس میں مزید نام دیں تاکہ اگریہ چھوڑ گئے تو اس کا متبادل تو ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس بپی، مراد سعید اور حماد اظہر کا نام شامل کیا گیا تھا۔