خیبرپختونخواحکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات خریدنے کی منظوری دے دی

0
42

خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کرلیا ہے جنہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے جلد خریدا جائے گا۔

باغی ٹی وی : رواں برس ستمبر میں خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اب حکومت خیبرپختونخوا نے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کرلیا ہے جنہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے جلد خریدا جائے گا اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سیکریٹری ثقافت کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا تھا-

تاہم اب اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ ثقافت عابد مجید کا کہنا ہے کہ اداکار دلیپ کمار کے مکان کی قیمت 80لاکھ روپے لگائی گئی ہے جبکہ اداکار راج کپور کے مکان کی قیمت2 کروڑ 35 لاکھ روپے لگائی گئی ہے-

سیکریٹری محکمہ ثقافت عابد مجید نے بتایا کہ مکانات کا تخمینہ ڈی سی پشاور اور محکمہ سی ایم ڈبلیو کی رپورٹ پر لگایا گیا جس کے مطابق دلیپ کمار کے مکان کی قیمت 8 ملین روپے لگائی گئیراج کپور کے مکان کی قیمت 15 ملین روپے لگائی گئی –

کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کر لیا

محکمہ ثقافت کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے مکانات خریدنے کے لیے 23 ملین روپے کافنڈ منظور کرلیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخواحکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات خریدنے کی منظوری دے دی ہے-

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر کے آخر میں خیبرپختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ دونوں بقلی وڈ لیجنڈز کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی گئی ہے

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کو ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں مذکورہ دونوں گھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار اور راج کمار کے آبائی گھروں کے حالیہ مالکان کی جانب سے توڑ پھوڑ شروع کیے جانے کے بعد کارروائی کرکے 10 افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور دونوں گھروں کو خریدنے کے لیے ضروری کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔

مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں دلیپ کمار

انہوں نے کہا تھا کہ دلیپ اور راج کمار کے گھروں کو حکومت خرید کر وہاں تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کرکے سیاحت کو فروغ دے گی۔

ڈاکٹر عبد الصمد نے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کو دونوں گھروں کی قیمت بھی بتانے کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ اس ضمن میں کوششیں کرکے گھروں کو خریدا جا سکے۔

دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

بعدازاں اکتوبر ہی میں صوبائی حکومت نے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی پر سیکشن فور نافذ کردیا تھا جس کے مطابق اب یہ اراضی حکومت کی جانب سے خریدی جائے گی۔

خیال رہے کہ دلیپ اور راج کمار تقسیم ہند سے قبل متحدہ ہندوستان میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہےدلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔

جبکہ راج کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی-

دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

Leave a reply