الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں چئیرمین تحصیل کونسل حویلیاں، ایبٹ ٓباد اور تحصیل کونسل متھرا، پشاور کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیا،جس پر پولنگ 6اگست، 2023کو ہوگی، شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 7جولائی 2023کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10جولائی سے 12جولائی 2023تک جمع کراسکتے ہیں۔ 13جولائی 2023کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی،
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 14جولائی سے 16جولائی 2023 کو ہوگی۔ کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17جولائی سے 18جولائی 2023 تک جمع کی جاسکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلہ 20جولائی 2023 تک کیا جائیگا,امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21جولائی 2023کو جاری کی جائیگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جولائی 2023 تک واپس لے سکیں گے۔ اور 23جولائی 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تاریخ 6اگست 2023 مقرر کر دی۔ 8اگست 2023 کو ریٹرننگ افسران حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول جاری ہونیکے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جہاں الیکشن ہونگے ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی ترقی اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔وزیراعظم، سپیکر/ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت عوامی نمائیندوں کا ان کونسلوں میں انتخابات تک جانے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر پابندی ہوگی،

Shares: