9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے،پولیس کے مطابق ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم،صحت،پی ڈی اے اور دیگر محکموں سے ہے، پولیس حکام کے مطابق تمام ملازمین کو تمام شواہد ویڈیوز ،تصاویر اور متعلقہ محکموں کی مدد سے لی گئی ہے پولیس نے مزید بتایا کہ اب تک کے کاروائی میں 30 سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کا عمل جاری ہے جس کے لئے خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی مدد سے 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا ئے گا،واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں جلاؤ گھیراّؤ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں نجی اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ آخری شر پسند کے گرفتاری تک یہ سلسلہ جاری رہے گا،

Shares: