خیبر پختونخوا میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران آندھی، طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری

0
30
balochistan

پشاور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران آندھی، طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال، دیر، کوہستان، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، اور بٹ گرام کے علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مزید برآں، کوہاٹ، بونیر، مہمند، باجوڑ، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، اورکزئی، کرم، وزیرستان، لکی مروت، بنوں، اور ڈی آئی خان میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ان علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں شہروں اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ صوبے کے تمام چھوٹے اور بڑے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

Leave a reply