بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کیخلاف صوبے بھر کی طرح مردان میں بھی کاروائیاں کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر مردان زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے میٹینگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع الرحمان، اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ، ایس پی سیکیورٹی سمیت واپڈا حکام نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے میٹینگ کے شرکا کو اگاہ کیا کہ کنڈوں کے تدارک اور غیر قانونی کنکشنز کیخلاف صوبے بھر میں کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے واپڈا حکام کو لوڈ شیڈنگ میں کمی کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریشن افسران کو محکمہ واپڈا اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوری کیخلاف مہم کا باقائدہ آغاز کرنے کی ہدایات جاری کی ۔
ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر رضاکارانہ طور پر غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوری کرنے چھوڑ دیں اسکے ساتھ ساتھ واپڈا کے بقایا جات بھی جمع کروا دیں بصورت دیگر بروز پیر سے کاروائی کا آغاز کیا جائیگا۔
خیبر پختونخواہ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
