خیبر پختونخوا میں عید کے دنوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، شہریوں نے احتجاج کرکے کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں۔پشاور کے آبدرہ اور نواں کلے میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے باڑہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 دن سے گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، عید پر بھی بجلی میسر نہیں، پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔علاوہ ازیں مردان کی یونین کونسل ہوتی کے سینکڑوں عوام نے عید پر بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گرمی کے ستاٸے عوام کو مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر اعلانات کرکے تھانہ ہوتی کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ دوسری جانب پشاور چارسدہ روڈ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، جبکہ نوشہرہ کلاں میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین نے واپڈا اور گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسکے علاوہ کرک اور کوہاٹ میں بھی عوام بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہے،
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved