کے پی کے بجٹ کا آغاز مالی خسارے کے ساتھ

خیبرپختونخوا حکومت مالی سال 2023-24 کا آغاز 4 ارب روپے کے خسارے سے کرے گی ۔ محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو مالی سال مکمل کرتے وقت 4 ارب خسارے کا سامنا ہوگا جس کیلئے وفاق سے بات چل رہی ہے۔ پیشگی ادائیگیاں ہوگئیں تو یہ خسارہ آئندہ ماہ کی ادائیگی میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے باعث نئے سال کے آغاز کو خسارے سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔
محکمہ ترقی و منصوبہ بندی ذرائع کے مطابق اس وقت ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 50 ارب روپے ٹھیکیداروں کے بقایاجات ہیں جو مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں خرچ کئے گئے ہیں۔ ان ادائیگیوں کیلئے صوبائی حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہیں جس کے باعث اب یہ ادائیگیاں بھی آئندہ برس کی جائیں گی۔ اگر ٹھیکیداروں کی رقم اس میں شامل کرلی جائے تو خیبرپختونخوا حکومت کو مجموعی طور پر 54 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئندہ مالی سال کا آغاز 54 ارب کے خسارے سے ہوگا جس نے صوبائی حکومت کیلئے مالی بحران کے شدید ہونے کے اشارے دے دئیے ہیں۔

Comments are closed.