تمام سیکرٹری فیلڈ میں جا کر اپنے محکموں کے معاملات ٹھیک کریں،نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا

0
71

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے نہروں کی دیکھ بھال، صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کر کے صوبائی وزیر اور سیکرٹریوں کو نہروں کی دیکھ بھال اورمرمت کی نگرانی کی ہدایت کردی ،نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایریگیشن، کمشنر پشاور نے شرکت کی۔
نگران وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا نے کہا کہ تمام وزراء اور سیکرٹری اپنے محکموں سے متعلق امور کی نگرانی کیلئے فیلڈ وزٹ کریں، محکموں کے معاملات میں بدانتظامی اورغفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ خود باقاعدگی سے دورے کرکے معاملات کاجائزہ لوں گا، پہلے تمام سیکرٹری فیلڈ میں جا کر اپنے محکموں کے معاملات ٹھیک کریں، دورے کے دوران کوئی غلطی یا کوتاہی سامنے آئی تو متعلقہ سیکرٹری ذمہ دارہوگا۔

Leave a reply