خیبرپختونخوا ضلع تیراہ میں مغوی انجینئر اور اس کے دوست کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مغوی عامر خٹک نامی شخص تیراہ میں حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے سپورٹس اسٹیڈیم میں انجنئیر کے طور پر کام کر رہا تھا، جن کو گزشتہ شام اپنے دوست کے ہمراہ اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ انجینئر تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں نجی پلازہ کے ایک کمرے میں مقیم تھا، شام کے بعد کچھ شر پسند افراد نے اس کے کمرے پر حملہ کر کے اسے اغوا کر لیا، مغوی انجینئر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح افراد انجینئر عامر خٹک اور ان کے ایک اور دوست عظمت کو ساتھ لے گئے اور تیسرے دوست کو پیچھے چھوڑ گئے۔








