خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر دو بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی ہیں اور جاں بحق ہونے والی خاتون بھی ان میں سے ایک بھائی کی بیوی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔
دوسری جانب ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق طالبان کے گل بہادر گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک اور واقع میں بنو دبکاخیل کے علاقے میں عالم دین مولانا بجیت علی کو مسلح افراد نے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ گھر سے دبکاخیل منڈی میں اپنے مدرسے جارہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مولانا بجیت علی کو دمرت نہر ٹوچی پل کے قریب سے ان کی گاڑی سے اغوا کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی مولوی حکومت نواز تھا۔
Shares:








