گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری خبریں اور دیگر پوسٹیں بے بنیاد قرار دی گئی ہے ہیں۔ پی اے گورنر کے پی کے کے مطابق 2016 کی جیو نیوز کی خبر کو آج کل شئیر کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی کارکردگی اور عوام دوست مزاج نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ اس لیے بار بار سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلا رہے ہیں۔ گورنر غلام علی اب الحمدللہ صحت مند ہیں۔ گزشتہ روز نتھیا گلی میں زیادہ بلڈ پریشر ہونے پر گورنر صاحب نے ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں چند گھنٹے آرام کیا۔ البتہ ہارٹ اٹیک کی باتیں من گھڑت ہیں۔
پی اے گورنر کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو چاہیے کہ سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے عوام کو اس مہنگائی میں ریلیف دینے کی کوشش کریں۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گورنر ہوتے ہوئے ایسے کردار ادا کیا جو اس سے پہلے کسی بھی گورنر نے نہیں کیا۔ مخالفین کو آئین پڑھ لینا چاہئے کہ گورنر کے پاس کیا اختیارات ہیں۔ کچھ سیاسی رہنماء گورنر غلام علی سے صوبہ خیبر پختونخوا کو چند ماہ میں ٹھیک کرنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔
Shares:








