خیبر پختونخواہ کے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا میں جے یو آئی گورنر کے خلاف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ارکان نے علم بغاوت بلند کیا ہے خیبر پختونخوا میں حکومتی اتحادی گورنر خیبر پختونخوا سے نالاں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارٹی چیئرمینوں سے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ن لیگ کے صوبائی رہنما اختیار ولی کا کہنا ہے کہ گورنر راج ہمارے صوبے پر نافذ ہے، غلام علی کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے اور ہمارے ہاتھ کھول دیں جائے ،،اتحادی ہمارے کارکنوں پر بھی راج کر رہے ہیں، یہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں اور کارکن صف تماشا دیکھ رہے ہے،
پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نگہت اورکزئی نے بھی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر غلام علی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم گورنر راج نہیں مانتے، جیالوں پر گورنر ہاؤس کے دروازے بند ہیں، غلام علی کو ہٹاکر کسی اور کو گورنر بنایا جائے۔

Comments are closed.