ترجمان عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا ثمرہارون بلور نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب! سمدھی کے علاوہ کوئی رشتہ دار گورنرہاؤس بھیج دیں، وہاں آتے جاتے بریف کیسز دیکھ لیں، ثمرہارون بلور نے گورنر کے پی کے پر الزام لگا کہ کہا کہ گورنرہاؤس میں باپ بیٹا اتحادی جماعتوں کے کونسلرز کو 30 سٹریٹ لائٹس کی رشوت دے رہے ہیں، ہم اس قوم کیلئے جانیں دینے والی پارٹی ہیں، 30 لائٹس تو کیا 30 ارب روپے بھی ہمارا ضمیر نہیں خرید سکتا،ثمرہارون بلورنے مزید کہا کہ تمیز اور تہذیب اگر سکھانی ہے تو گورنرہاؤس میں بیٹھے لوگوں کو سکھائے، بڑی کرسی پر بیٹھ کر تہذیب سے بات کرنے سے عاری لوگوں کی حمایت نہیں کرسکتے،اے این پی کے صوبائی ترجمان اور رہنما ثمر بلور نے مزید کہا باچاخان اور ولی خان کے سیاسی وارث کا قد پوری دنیا جانتی ہے، ولی باغ سیاسی مدرسہ ہے جہاں لوگ سیاست سیکھتے ہیں، کون کہاں تک محدود ہے، سب کچھ چند مہینوں میں واضح ہوجائیگا،صوبائی ترجمان اے این پی نے کہا اے این پی اپنے اصولی مؤقف اور ماضی کی خدمت کی بنیاد پر عوام میں نکل چکی ہے ، انہوں نے کہا غیرسنجیدہ رویوں کی وجہ سے پختونخوا کے پرامن سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے پیچھے گورنرہاؤس کی سازش ہے،صرف اے این پی ہی نہیں، پورا اتحاد کہہ چکا ہے کہ گورنرہاؤس میں کیا کچھ ہورہا ہے،ثمرہارون بلور نے سوال کیا کہ کیا تمام لوگ غلط اور ایک جماعت درست ہے؟ عوام پر حکمرانی حلوہ نہیں کہ کھایا جائے،عوام اپنے حق پر کھبی ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی،
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved