خیبر پختونخوا نے کالجز اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا،جس کے مطابق میدانی کے علاقوں کالجز اور جامعات میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوگی، جبکہ سرد علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوگی، محکمہ اعلی تعلیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ جامعات میں بی ایس کے پہلے سے طے شدہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے، لہذا اب شدید گرمی کے پیش نظر تمام جامعات اور کالجز کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے، دوسری جانب کے پی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کےچھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود پشاور م شہر اور صوبے میں مختلف نجی سکولز کھلے ہیں، ذرائع کے مطابق نجی سکولوں نے تعطیلات کے بجائے اوقات کار تبدیل کر دئے ہے نجی سکولوں نے والدین کو تین ماہ کی فیسیں ایک ساتھ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی نجی سکولوں نے ٹرانسپورٹ کرائے بھی جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کچھ سکولوں نے بچوں سے تین ماہ کی فیس وصول کر کے چھٹیاں دیں دی، مشیر تعلیم نے اس حوالے سے موقف اپنایا ہم نے نجی اور سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے پی ایس ار اے سے نجی سکولوں کی چھٹیوں کے حوالے سے وضاحت طلب کریں گے،