تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ جاری ہے، پی ٹی آئی جلسے کے لئے دن بھر اسلام آباد سے خیبر پختونخوا جانے والے شہریوں کو موٹروے پر پریشان کیا گیا
اسلام آباد سے پشاور جانے والے شہریوں کی گاڑیاں موٹروے پر روکی گئیں اور ان کی تصاویر ویڈیو بنا کر یہ کہا جانے لگا کہ یہ شہری پی ٹی آئی جلسہ میں جا رہے ہیں،حالانکہ حقیقت اس کے برعکس تھی، پی ٹی آئی نے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے گھروں، کام کو جانے والے عام شہریوں کو بھی جلسہ میں جانے والوں میں شمار کر لیا،اسلام آباد سے خیبر پختونخوا جانے والے مسافروں کو آج دن بھر پی ٹی آئی کارکنان پریشان کرتےرہے، گاڑیاںروکتے رہے اور پھر جب چند گاڑیاں جمع ہو جاتیں تو انکے آگے چند کارکنان پی ٹی آئی پرچم اٹھا کر نعرے لگاتے اور یہ تاثر دیتے کہ اسلام آباد سے یہ گاڑیاں جلسہ میں جا رہی ہیں، حالانکہ ایسا نہیں تھا،
شہریوں نے پی ٹی آئی کے اس اقدام کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ کہا ہے کہ جلسے کے لئے شہریوں کو تنگ کرنا یہ کون سی سیاست ہے، جلسہ کرنا ہے تو کارکنان کو ساتھ لائیں، عام شہریوں کو زبردستی کیوں روکا جا رہا، شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور عام شہریوں کے ساتھ زبردستی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،