خیبرپختونخوا کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم،حکومت کو ایک اور موقع مل گیا

0
32

الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جمع کرانے کیلیےدوبارہ مہلت مانگ لی ،چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ یہ یکطرفہ کیس تھا، دفتر میں بیٹھ کر فیصلہ دے سکتے تھے، آپ کو جتنا سنا اتنا وقت دیا گیا،آپ جتنی تاخیرکریں گے ہم پراتنا بوجھ بڑھے گا،

 

ممبرالیکشن کمیشن ارشاد قیصرنےایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کب تک نوٹیفکیشن جاری کرینگے، کل خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہوجائے گی، کل سے ہم خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حلقہ بندیاں شروع کردینگے،

بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم

الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو 12 ستمبر تک کا وقت دے دیا ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی

Leave a reply