خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان، پہاّپور، پانیاں، کلاچی، جندولہ اور بلیوٹ شریف کے ڈگری کالجوں کے لیے جاری کردہ الرٹس اس بات کا عندیہ ہیں کہ صوبے میں فوری اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
ایکس پر گورنر خیبر پختونخوا نے الرٹ کی پوسٹ شئیر کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو ایسی قیادت درکار ہے جو ان کی حفاظت کو سیاست کے بجائے ترجیح دے۔اگر ان خطرات کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو نہ صرف ہمارے تعلیمی اداروں اور طلباء کی حفاظت کو خطرہ ہوگا بلکہ پورے علاقے کی سلامتی اور استحکام بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ گورنر نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اپنے عوام کی زندگیوں اور مستقبل کو تحفظ دینے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے، نہ کہ سیاسی مفادات کی تکمیل پر۔
https://twitter.com/fkkundi/status/1855129979086115144
واضح رہےکہ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے حوالہ سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے