خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی کون ہو گا؟

0
127
kpk

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے لیے کئی گروپ بن چکے ہیں جس میں سابق اسپیکر اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیر اعلی بنانے کے خواہاں ہیں، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈا پور بھی وزیر اعلٰی بننے کے لیے بھاگ دوڑ کرنے میں مصروف عمل دکھائی دے رہے ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عاطف خان اپنے گروپ سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی نامزدگی کے خواہشمند ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 79 پر نتائج روکنے کے بعد تیمور جھگڑا ایک بار پھر خود بھی اس دوڑ میں شامل ہیں، تیمور سلیم جھگڑا نے الزام عائد کیا کہ ’پشاور کی آٹھ سیٹوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کو منصوبہ بندی کے تحت ہروایا گیا تاکہ ہم حکومت سے باہر ہو جائیں۔لوگوں نے پی ٹی آئی کو اکثریت دی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت ہماری بنے گی کسی اور سے اتحاد کی ضرورت نہیں۔ تاہم وزیراعلٰی کے نام کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔
جبکہ ہزارہ ڈویژن سے مشتاق غنی اور اکبر ایوب بھی وزیر اعلی کے لیے امیدوار ہیں۔عاطف خان کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں بانی چیئرمین خود وزیر اعلی نامزد کریں گے اور وہی وزیر اعلی ہونا چاہئے جسکا کردار صاف ہو۔ ذرائع کے مطابق مردان سے ظاہر شاہ طورو ، مالاکنڈ سے شکیل خان اور ایبٹ آباد سے مشتاق غنی کے نام وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے حلقوں میں زیرگردش ہیں۔

Leave a reply