خیبر پختونخوا نگران کابینہ ارکان کے استعفے منظور

پشاورصوبائی نگران وزراء کے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو موصول ہو گئے، جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم نے سمری گورنر کو بھیجوا دی ،زرائع کے مطابق
گورنر غلام علی نے سمری موصول ہونے کے بعد دستخط کردی ،زرائع کے مطابق اب تک نگران وزیراعلیٰ کو 25 کابینہ اراکین کے استعفے موصول ہوئے ،گورنر کی منظوری کے بعد نگران کابینہ تحلیل ہو گئی، نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے وزراء کے استعفوں کی سمری گورنر کو بھیجی تھی، وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تمام وزراء سے استعفیٰ مانگا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ نئی کابینہ کیلئے غیر سیاسی لوگوں کا انتخاب کریں گے، وزیراعلیٰ نئی کابینہ کا اعلان ایک ہفتے کے دوران کریں گے۔نگراں وزیراعلیٰ نے کابینہ کے ارکان کو چائے پر مدعو کرکے ان سے استعفے لے لیے تھے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزراء کو ہٹانے کا کہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد کابینہ اراکین سے استعفے مانگے تھے۔

Comments are closed.