خیبر پختونخواہ کابینہ میں بھی ایک بار پھر تبدیلی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاق اور پنجاب کی طرح خیبر پختونخواہ کابینہ میں بھی ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے

خیبر پختونخواہ کابینہ میں شامل نئے وزرا،مشیراورمعاونین خصوصی کومحکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوانے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق فضل شکوروزیرقانون،عاطف خان وزیرخوراک اورانفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کئے گئے ہیں

اعلامیہ کے مطابق تاج محمدمعاون خصوصی توانائی،شفیع اللہ خان معاون خصوصی جیل خانہ جات مقرر کئے گئے ہیں،شکیل احمد وزیرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ،خلیق الرحمان مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کئے گئے ہیں

Shares: