خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے علی مسجد میں خودکش حملہ کرنے والا سہولت کار انسداد دہشت گردی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز خیبر کے علاقے سور کمر میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ابوذر آفریدی جو کہ علی مسجد کا خودکش حملہ آور تھا مارا گیا۔ پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ابوذر کا تعلق لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل سے تھا جس کی لاش کو جمرود اسپتال پہنچایا گیا۔ 25 جولائی کو خیبر کی علی مسجد میں دو خودکش حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے خودکش حملہ آور نے اپنے پیچھے دھماکا خیز مواد پھینکا جس سے زوردار دھماکہ ہوا، جس میں ایڈیشنل ایس ایچ اور عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔

Shares: