خیبرپختوبنخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔
الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اگر اسپیکر کے پی اسمبلی پشاور ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبورہوجائیگا۔ آرڈر میں کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔ ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن کو واضح اختیار حاصل ہے کہ وہ درخواست گزاروں سے حلف لینے کی متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کرے۔ الیکشن کمیشن ، الیکشن کو صاف شفاف اور قانون کے مطابق اور منصفانہ بنانے حکم دے سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا ائینی فرض ہے کہ وہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کے لیے انتظامات کرے۔ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو جائے گا اگر ووٹرز کو ووٹ ڈالنے برابری کا موقع نہ ملا۔
الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے تحت سینیٹ انتخابات مکمل کرنے میں توسیع کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کر سکتا ہے۔ تحریری فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کے دستخط سے جاری ہوا
وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات